پنجابی فلموں کے معروف کہانی نویس اور نغمہ نگار حزیں قادری کا یومِ وفات 19 مارچ کو منایا جائے گا

166
Lyricist Hazin Qadri

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):پنجابی فلموں کے معروف کہانی نویس اور نغمہ نگار حزیں قادری کا یومِ وفات 19 مارچ کو منایا جائے گا ۔

حزیں قادری کا اصل نام بشیر احمد تھا۔ وہ 1926ء میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ اردو زبان میں بننے والی فلم دو آنسو سے حزیں قادری نے انڈسٹری میں نغمہ نگار کے طور پر قدم رکھا لیکن اس کے بعد صرف پنجابی فلموں تک محدود ہوگئے۔ انھوں نے کئی پنجابی فلموں کے اسکرپٹ اور نغمات لکھے جن میں ہیر، پاٹے خان، چھومنتر، ڈاچی، ملنگی جیسی کام یاب فلمیں‌ شامل ہیں۔

حزیں قادری کے مشہور نغمات میں فلم ہیر کا نغمہ اساں جان کے میٹ لئی رکھ وے، فلم چھومنتر کا بُرے نصیب مرے، فلم ڈاچی کے لیے انھوں‌ نے ٹانگے والا خیر منگدا جیسا نغمہ تحریر کیا جو بے حد مقبول ہوا۔ حزیں قادری کو ان کی کہانیوں اور فلمی نغمات پر نگار ایوارڈز سے نوازا گیا۔حزیں قادری 19 مارچ 1991ء کو وفات پاگئے اور لاہور میں ڈی ون، گلبرگ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔