31.6 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیراہتمام ریجنل ڈرامہ فیسٹول کے دوسرے روز...

پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیراہتمام ریجنل ڈرامہ فیسٹول کے دوسرے روز ڈرامہ ایک جھوٹ، سو جھوٹ پیش

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 26 مئی (اے پی پی):پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیراہتمام ریجنل ڈرامہ فیسٹول کے دوسرے روز ڈرامہ ایک جھوٹ، سو جھوٹ پیش کیا گیا۔ ڈرامہ کی تحریر وہدایات انجم ملک نے دی تھیں۔ ڈرامہ ٹیم میں معروف فنکاروں کاشف رانا، شہزاد پپو، انجم ملک، سویرا شہزادی، امین شہزادہ، عمران عباسی، فریال چوہدری اور صفیہ علی نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ سماجی مسائل پرمبنی اس ڈرامہ میں بتایا گیا کہ جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے۔

ایک جھوٹ کوچھپانے کے لیے سو جھوٹ بولنے پڑتے ہیں اوروہ بھی ایک نہ ایک دن عیاں ہوجاتا ہے۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ریجنل ڈرامہ فیسٹیول پیش کیا جارہا ہے جس کا مقصد فنون لطیفہ کی ترویج و ترقی اور لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری تفریح دینا ہے۔

- Advertisement -

اس ڈرامہ فیسٹیول میں روزانہ ایک نئی کہانی اور نئی ڈرامہ ٹیم اپنی پرفارمنس پیش کرے گی۔ لوگوں کی کثیر تعداد نے اس ڈرامہ کو دیکھا اورحکومت پنجاب کی کاوش کو سراہا۔یہ فیسٹیول5جون تک جاری رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601614

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں