مری۔ 15 اپریل (اے پی پی):پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیر اہتمام پنجابی کلچر ڈےمنایا گیا۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں مقابلہ مصوری ،محفل نعت اور محفل مشاعرہ کی تقاریب منعقد ہوئیں۔ ان پروگرامات کے ذریعے پنجابی کلچر کو انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعراء ،سکالرزودیگر مقررین نے کہا کہ کسی بھی زبان کو کلچر میں بڑی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ اردو ،پنجابی و پہاڑی زبانیں، زبانوں کا ایک بہترین گلدستہ ہیں اور یہی زبان کی خوبصورتی ہوتی ہے اور کسی بھی کلچر کو پروموٹ کرنے کے لیےکوئی بھی زبان بنیادی کردار ادا کرتی ہے