29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومشوبزپنجاب آرٹس کونسل میں مزاح سے بھرپور فیملی اسٹیج ڈرامہ''تھری ایڈیٹس' پیش

پنجاب آرٹس کونسل میں مزاح سے بھرپور فیملی اسٹیج ڈرامہ”تھری ایڈیٹس’ پیش

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 24 دسمبر (اے پی پی):پنجاب آرٹس کونسل میں پوٹھوہار ون پروڈکشن کے اشتراک سے تنز و مزاح سے بھرپور ایک فیملی اسٹیج ڈرامہ” تھری ایڈیٹس "پیش کیا گیا۔ فیملی اسٹیج ڈرامہ کے پروڈیوسر ظہور احمد شاہ،ڈائریکٹر شہزاد پپو اور رائٹر یار محمد خان تھے۔اس فیملی اسٹیج ڈرامہ میں پاکستان کے سینئر فنکاروں نے حصہ لیا۔جن میں پاکستان ٹیلی ویژن،فلم،اسٹیج اور ریڈیو کے سینئر آرٹسٹ نواز انجم، ذوالقرنین حیدر،احمد نواز، حمید بابر،شہزاد پپو،سمیرا راجپوت،صوفیہ علی،رضوانہ خان،انجم عباسی،فاروق جانی،شمس النساء اور ممتاز کو ڈو شامل تھے ۔

فیملی اسٹیج ڈرامہ کی مہمان خصوصی ممبر قومی اسلمی طاہرہ اورنگزیب و پارلیمانی سیکرٹری محکمہ اطلاعات وثقافت شازیہ رضوان اور پاکستان کی سیاسی سماجی شخصیت ملک کرم بخش اعوان تھے۔ ڈرامہ ”تھری ایڈیٹس” نے شائقین کو ہنسی، جذبات اور یادگار لمحات سے محظوظ کیا۔ ڈرامہ نے ، جسے شاندار اداکاری اور دلچسپ کہانی کے ساتھ پیش کیا گیا، حاضرین سے بھرپور پذیرائی حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ نہ صرف ہنسانے والا تھا بلکہ اس نے زندگی کے اہم پہلوؤں پر سوچنے پر بھی مجبور کیا۔فنکاروں کی اداکاری اور کہانی دونوں لاجواب تھیں۔

- Advertisement -

شازیہ رضوان نے کہا کہ ڈرامہ ”تھری ایڈیٹس” کی مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ مقامی تھیٹر میں بھی بہترین معیار کی تفریح فراہم کی جا سکتی ہے۔ یہ پیشکش نہ صرف انٹرٹینمنٹ کے لئے بلکہ زندگی کے گہرے پیغامات کا آئینہ بھی تھی ۔پروگرام کے اختتام پر طاہرہ اورنگزیب اور محترمہ شاریہ رضوان نے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسناد سے نوازا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=539374

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں