پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ضلع خوشاب میں پہلا پنجاب مقابلہ مصوری کا انعقا د 28 فروری کو ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوگا

142

جوہرآباد۔ 24 فروری (اے پی پی):جوہرآباد میں فن مصوری کے فروغ اور نوجوان مصوروں کی حوصلہ افزائی کیلئے پنجاب ارٹس کونسل کے زیر اہتمام ضلع خوشاب میں پہلا پنجاب مقابلہ مصوری 2024 کا انعقا د 28 فروری کو ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوگا ،فن مصوری کے موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا ہونگے،اس ضمن میں مقابلہ جات میں حصہ لینے والے افراد کی عمر کی حد 16 تا 35 سال،کینوس سائز ”20×30”،دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا، اس سلسلہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام امیدوار میٹریل ہمراہ لائیں، ججز کا فیصلہ حتمی ہوگا ،

مقابلے کے موضوع عنوانات کم عمری کی شادی،چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان،پاکستان میں غربت،پنجاب کی تہذیب و ثقافت اور پاکستان کی قدرتی خوبصورتی ہونگے،مقابلے میں اول پوزیشن پر 15 ہزار روپے،دوئم پوزیشن پر 10 ہزار روپے اور سوئم پوزیشن حاصل کرنیوالے کو 5 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا جائے گا، مقابلہ جات کا آغاز دن 11 بجے ضلع کونسل ہال میں ہو گا