پنجاب اسمبلی اجلاس میں مزید2ارکان نے حلف اٹھالیا،تعداد329ہو گئی

44
Punjab Assembly
Punjab Assembly

لاہور۔26فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مزید2ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا۔پیر کو وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے منعقد ہونے والے اجلاس میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔ اجلاس میں خضر حسین مزاری اور طاہر قیصرانی نے حلف اٹھایا۔

پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں 327ارکان اسمبلی نے حلف لیا تھا جبکہ پیر کو ہونے والے اسمبلی کے اجلاس میں مزید دو نومنتخب اراکین کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تعداد 329ہو گئی ہے۔