Facebook Instagram Twitter Youtube
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
تلاش کریں
26.5 C
Islamabad
بدھ, جولائی 2, 2025
Facebook Instagram Twitter Youtube
داخلہ
خوش آمدید! اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟ مدد حاصل کرو
پاس ورڈ کی وصولی
اپنا پاسورڈ ريکور کريں
ایک پاس ورڈ آپ کو ای ميل ميں بھیج دیا جائے گا
Associated Press of Pakistan
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
ہوم قومی خبریں پنجاب اسمبلی میں "یومِ فتحِ پاکستان” کے حوالے سے قرارداد جمع
  • قومی خبریں

پنجاب اسمبلی میں "یومِ فتحِ پاکستان” کے حوالے سے قرارداد جمع

کی طرف
Azhar Farooq
-
پیر, 12 مئی 2025, 5:00 شام
112
Facebook
Twitter
Pinterest
WhatsApp

    لاہور۔12مئی (اے پی پی):ممبرانِ صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد اور مہوش سلطانہ کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کی مئی2025 کی عظیم عسکری کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں ایک اہم قرارداد جمع کرا دی گئی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ10 مئی کو ہر سال "یومِ فتحِ پاکستان” سرکاری سطح پر منایا جائے تاکہ نئی نسل کو پاکستان کی عسکری صلاحیت، حکمت عملی اور قربانیوں سے روشناس کرایا جا سکے۔

    قرارداد میں پاکستان کی مسلح افواج کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کی کوشش کو پاکستان نے ناکام بنایا۔ پاکستان نے حکمت، تحمل اور اعلی عسکری مہارت کے ذریعے دشمن کو فیصلہ کن شکست سے دو چار کیا۔پاکستان نے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنا کر اخلاقی برتری کا مظاہرہ بھی کیا۔

    بھارتی عسکری ساز و سامان، جن میں رافیل طیارے، براہموس میزائل اورS-400 دفاعی نظام شامل ہیں،مو ثر ثابت نہ ہو سکے۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان اور چین کا عسکری اتحاد اب خطے میں ایک نئی حقیقت کے طور پر ابھر چکا ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،پاک فضائیہ، بحریہ اور آپریشن "بنیانِ مرصوص” کے تمام شرکاکو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔قرارداد کے آخر میں ان تمام شہدا اور معصوم بچوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    • ٹیگز
    • Resolution submitted in Punjab Assembly regarding "Pakistan Victory Day"
    Facebook
    Twitter
    Pinterest
    WhatsApp
      گزشتہ مضمونشہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار، مسروقہ نقدی، اسلحہ و شراب برآمد
      اگلا مضمونبھارت کے خلاف مؤثر کارروائی نے دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط اور باصلاحیت ہے،امیر مقام
      Azhar Farooq
      Azhar Farooq

      متعلقہ مضامینزیادہ مصنف کی طرف سے

      آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنےکی توقع

      انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں صومالیہ کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام ، مشاہد حسین سید کی مہمان خصوصی کی...

      کمپٹیشن ایپلیٹ ٹریبونل نے سٹریپسلز کی اپیل خارج کر دی، دیگر اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر

      تازہ خبریں

      آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب...

      Khurram Sardar - بدھ, 2 جولائی 2025, 12:04 صبح 0

      انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں صومالیہ کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب...

      Khurram Sardar - بدھ, 2 جولائی 2025, 12:02 صبح 0

      کمپٹیشن ایپلیٹ ٹریبونل نے سٹریپسلز کی اپیل خارج کر دی، دیگر اہم مقدمات سماعت...

      Khurram Sardar - منگل, 1 جولائی 2025, 11:58 شام 0

      اتحادی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ مؤثر مالی اور مانیٹری پالیسیوں کے نتیجہ...

      Khurram Sardar - منگل, 1 جولائی 2025, 11:56 شام 0

      اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کی کوالالمپور میں انٹرنیشنل اچیور ایوارڈ...

      Khurram Sardar - منگل, 1 جولائی 2025, 11:53 شام 0

      ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان © Copyright

      • English
      • خصوصی فیچرز
      • ویژولز
      • شوبز
      • زراعت
      • کھیل
      • معیشت
      • علاقائی
      • بین الاقوامی
      • پاکستان
      • صفحہ اول