اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔66 گوجرانوالہ VIII سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قیصر اقبال 49 ہزار 931 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار رضوان ظفر چیمہ 44 ہزار 870 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔