اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔ 288 ڈیرہ غازی خان-3سے آزاد امیدوار محمد حنیف 41 ہزار 657 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔
ریٹرننگ آفیسر /الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار ملک محمد اقبال ثاقب 39 ہزار 751 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ووٹ ڈالے جانے کی شرح 58.18 فیصد رہی۔