23.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومضلعی خبریںپنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن کی تزئین و آرائش کے لیے فنڈز مختص

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن کی تزئین و آرائش کے لیے فنڈز مختص

- Advertisement -

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):اوقاف و مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل سید طاہر رضا بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کی تزئین و آرائش اور مر مت کے لیے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔

یہ انسٹیٹیوٹ اسلامی علوم و معارف کا مرکز اور اور بالخصوص الازہر الشریف کے اشتراک سے ” سینٹر آف ایکسیلینس” کا درجہ حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی فنِ تعمیر سے آراستہ اس عمارت کو اسکے اصل خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

- Advertisement -

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کو عربی زبان و ادب اور دینی علوم وفنون کی جملہ سہولیات سے بہترین طریقہ سے آراستہ کیا جائے گا۔ اس ادارہ میں قرآنی حفظ و قرت، سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حدیث و سنت، فقہ و تصوف اور عربی لغہ اور زبان و ادب کے خصوصی کورسز منعقد ہونگے۔

ریاست ِ مدینہ کی تشکیل کے لیے سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تدریس و تحقیق اور اس کا موثر ابلاغ، کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔اس سلسلہ میں یہ ادارہ اہم کردار ادا کرے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=292914

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں