33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی...

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد

- Advertisement -

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنز انتظامیہ نے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف و دیگر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز سمیت گریڈ ایک تا گریڈ20 کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے جاری احکامات میں چھٹی پر گئے ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرا میڈکس کو بلا تاخیر اپنےشعبوں میں فرائض سر انجام دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ملازم ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590450

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں