لاہور۔10فروری (اے پی پی):پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے زیر اہتمام عالمی یوم مرگی کے حوالے سے سمپوزیم اور آگاہی واک آج منعقد ہو گی۔
ترجمان کے مطابق شعبہ نیورولوجی کے زیر اہتمام عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے سمپوزیم اور واک کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر آصف بشیر ،صوبائی دارالحکومت لاہور کے ہسپتالوں کے معروف نیورولوجسٹس، ہیلتھ پروفیشنلز ، ڈاکٹرز ، طلبہ اور ملازمین شرکت کریں گے ۔