لاہور۔26جون (اے پی پی):پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ انکیوبیشن ونگ کی جانب سے ارفع ٹاور میں 8 سے17 سال کی عمر کے بچوں کیلئے وِزکڈز سمر کیمپ2025 کیلئے رجسٹریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں، ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری سوچ کو فروغ دینا ہے۔کیمپ میں کوڈنگ، گرافک ڈیزائننگ، ایپ ڈویلپمنٹ، اینٹرپرینورشپ اور مارکیٹنگ سے متعلقہ ورکشاپ کروائی جائیں گی جس سے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے
ہم عمر بچوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور نئی مہارتیں سیکھنے کے تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ وِزکڈز محض ایک سمر کیمپ نہیں بلکہ ایک مکمل لرننگ ایکسپیرینس ہے جو بچوں میں تجسس پیدا کرنے، اعتماد بڑھانے اور انہیں ڈیجیٹل دور کے چیلنجر سے نمٹنے کیلئے تیار کرنے کا ذریعہ ہے،جہاں بچے عملی تجربات سے سیکھ کر اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں گے۔
پروگرام کی تکمیل پر شرکا میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ والدین یا سرپرست3 جولائی تک بچوں کی رجسٹریشن آن لائن کروا سکتے ہیں۔