بہاول پور۔ 10 فروری (اے پی پی):پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن اتھارٹی میں انفورسمنٹ آفیسرز اور انویسٹیگیشن آفیسرز کی بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد 11 فروری اور 13 فروری کو ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں ہوگا۔ضلع بھر سے امیدوار فزیکل ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں 11 فروری کو انویسٹی گیشن آفیسرز اور 13 فروری کو انفورسمنٹ آفیسرز کی سکروٹنی (درخواستوں کی جانچ پڑتال جسمانی ٹیسٹ اور دوڑ ٹیسٹ ایک میل) کا انعقاد ہوگا۔
ضلع بھر سے امیدواران فزیکل ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔اس سلسلہ میں ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام محکمے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اسٹیڈیم میں دوڑ کیلئے ٹریک، ٹیسٹ کے عمل مکمل شفاف بنانے کیلئے ڈرون کیمرے اور ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558634