اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب انٹر ڈویژنل آرچری چیمپئن شپ 22 جون سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہ منظر فرید نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پنجاب بھر سے 9 ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں راولپنڈی، گجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ …
پنجاب انٹر ڈویژنل ٓرچری چیمپئن شپ 22 جون سے شروع ہوگی
اسلام آباد ۔ 3 جون(اے پی پی) پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب انٹر ڈویژنل آرچری چیمپئن شپ 22 جون سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہ منظر فرید نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پنجاب بھر سے 9 ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں راولپنڈی، گجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ اپنے، اپنے شہروں میں جاری ہیں جس میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں۔









