24.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب اپنے پانی کے حصے سے جو بھی منصوبہ بنانا چاہے تو...

پنجاب اپنے پانی کے حصے سے جو بھی منصوبہ بنانا چاہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، اسحاق ڈار

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب اپنے پانی کے حصے سے جو بھی منصوبہ بنانا چاہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔پیر کو قومی اسمبلی میں انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہیں ان غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے، ہم سب بھائی ہیں، میرا پی پی سے قریبی تعلق ہے، نہروں کا معاملہ پہلے ایکنک میں آیا ایکنک میں آٹھ ارکان ہوتے ہیں، مجھے وزیر اعظم نے ایکنک کے اجلاس کی صدارت سونپی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکنک میں پی پی پی نے اعتراض کیا تو میں نے اس منصوبے پر مزید کارروائی موخر کر دی، کچھ ارکان اس منصوبے پر بات کرنا چاہتے تھے، میں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و یکجہتی سے زیادہ کچھ نہیں، اس کے بعد ایکنک کے اجلاس کے کسی ایجنڈے پر میں نے نہروں کا مسئلہ نہیں آنے دیا۔انہوں نے کہا کہ میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ دریائے سندھ کا ایک قطرہ بھی پنجاب میں نہیں لیا جائے گا، پنجاب اپنے پانی کے حصے سے جو بھی منصوبہ بنانا چاہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579274

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں