پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن اور لمز یونیورسٹی کے مابین معاہدہ

137

لاہور۔14مارچ (اے پی پی):پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اور لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کے مابین پیف کے تعلیمی منصوبوں پر علمی تحقیق کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب لمز یونیورسٹی لاہو ر میں منعقد ہو ئی۔معاہدے پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن شاہد فرید اور ڈین سکول آف ایجوکیشن لمز ڈاکٹر طارق جدون نے دستخط کیے۔پیف ترجمان نے بتایا کہ اس معاہدے کا مقصد پیف کے تعلیمی منصوبوں پر علمی تحقیق کرنا ہے،علمی تحقیق سے تعلیمی منصوبوں کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے گا۔

تحقیق کے لیے موضوعات پیف کی طرف سے دیئے جائیں گے،جن پر لمز یونیورسٹی کے ریسرچ سکالرز، بی ایس(آنرز)،ایم فل،ایم ایس اور پی ایچ ڈی طلبا تحقیق کریں گے۔تقریب کے دوران ایم ڈی پیف شاہد فرید نے طلبا کو پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔