پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سیالکوٹ عید میلادالنبی ﷺپر میڈیکل کوریج مہیا کر رہا ہے

126

سیالکوٹ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سیالکوٹ عید میلادالنبی ﷺ پر میڈیکل کوریج مہیا کر رہا ہے۔ ترجمان سیالکوٹ ریسکیو کے مطابق ریسکیو 1122 سیالکوٹ سیکٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر عید میلادالنبی ﷺ پر میڈیکل کوریج مہیا کر رہا ہے۔ ضلع بھر میں نکالے جانے والے اہم جلوسوں میں ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں ایمرجنسی میڈیکل کوریج مہیا کر رہے ہیں۔

ریسکیورز ہمراہ ریسکیو سکاوٹس پر مبنی میڈیکل موبائل ٹیمیں جلوس کے ساتھ ہمہ وقت موجود ہیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔ میڈیکل ٹیموں کے علاوہ ایمبولینسز اور فائر وہیکلز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر نگرانی ریسکیورز ضلع بھر میں ہائی الرٹ ہے۔