پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1240ٹریفک حادثات ، 07افراد جاں بحق اور 1163 زخمی

80
پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1240ٹریفک حادثات ، 07افراد جاں بحق اور 1163 زخمی

لاہور۔19جون (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1240ٹریفک حادثات میں 07افراد جاں بحق 1163 زخمی ہوئے ۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1240ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 677افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔563معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 595ڈرائیوز،42کم عمرڈرائیور، 519مسافراور133پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ281ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت287متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد72حادثات میں 79متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان68دثات میں 75متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1240متاثرین میں 999مرد اور248خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 230افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور666افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ351زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1016موٹرسائیکلز،73آٹو رکشے،107کاریں،23وین،10مسافربسیں،34ٹرک اور98دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔