لاہور۔26جنوری (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1286ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 602افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق874معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 774ڈرائیوز،78کم عمرڈرائیور
527مسافراور191پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ227ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت264متاثرین کے ساتھ پہلی فیصل آباد101حادثات میں 117متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان82حادثات میں 96متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1492متاثرین میں 1216مرد اور276خواتین شامل ہیں۔۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1210موٹرسائیکل،88آٹورکشے،158کاریں،28وین،10مسافر بسیں،29ٹرک اور114دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔