لاہور۔8فروری (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1432ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 710افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق 942معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 879ڈرائیوز،68کم عمرڈرائیور، 592مسافراور197پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ245ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت291متاثرین کے ساتھ پہلے،گوجرانوالہ 86حادثات میں 101متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان81حادثات میں 104متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1668متاثرین میں 1317مرد اور351خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1392موٹرسائیکل،84آٹورکشے،173کاریں،31وین،13مسافر بسیں،26ٹرک اور127دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔