لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1141ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ، 600 شدید زخمی افراد کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 608معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا، زیادہ تر تعداد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 584ڈرائیوز،37کم عمرڈرائیور، 468مسافراور161پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار کے مطابق 252ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت281متاثرین کے ساتھ پہلے ،
فیصل آباد 90حادثات میں 89متاثرین کے ساتھ دوسرے ،ملتان 81حادثات میں 75متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1213متاثرین میں 997مرد اور216خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 174افراد کی اوسط عمر18سال سے کم 652افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ387زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 990موٹرسائیکلز،82آٹورکشے،111کاریں،15وین 11مسافر بسیں،24ٹرک اور100دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔