پنجاب بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1434 ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق، 1549 زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

70
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

لاہور۔10مئی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1434 ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق، 1549 زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1434ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 655افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،

894معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 829ڈرائیوز،67کم عمرڈرائیور، 548مسافراور188پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ314ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت 328 متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 113 حادثات میں 117 متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ گوجرانوالہ 80 حادثات میں 91 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔