لاہور۔11جون (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1296ٹریفک حادثات میں 21افراد جاں بحق1380زخمی ہوئے ،ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1296ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 622افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
758معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 75فیصدموٹر سائیکلز حادثات کی ہے ،اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 752ڈرائیوز،40کم عمرڈرائیور، 72مسافراور177پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ290ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ،جس میں صوبائی درالحکومت334متاثرین کے ساتھ پہلے ,فیصل آباد94حادثات میں 90متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ گوجرانوالہ 83حادثات میں 86متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔