پنجاب بھرمیں 1097ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق،1177زخمی ہوئے،ترجمان ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ

100
Road accident

لاہور۔9نومبر (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 1097ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 596افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،581معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ان حادثات میں زیادہ تر تعدادموٹر سائیکل حادثات کی ہے،صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 547ڈرائیوز،، 472مسافراور172 راہگیر شامل تھے۔

،261ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم کو موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت میں269، فیصل آباد میں 75حادثات میں 81 اور ملتان میں 72حادثات میں 81 افراد متاثر ہوئے۔ترجمان کے مطابق ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 949موٹرسائیکلز،63آٹورکشے،109کاریں،24وین 12 مسافر بسیں،37ٹرک اور105دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔