پنجاب بھرمیں 1165ٹریفک حادثات، 05افراد جاں بحق ،1233زخمی ہوئے، ترجمان ریسکیو

92
rescue 1122

لاہور۔21اگست (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1165ٹریفک حادثات میں 05افراد جاں بحق اور1233زخمی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1165ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 502افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ731معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 721ڈرائیورز،47کم عمرڈرائیورز، 393مسافراور124پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیاٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔

ترجمان کے مطابق 246ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت278متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 76حادثات میں 77متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور ملتان69حادثات میں 72متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔