لاہور۔6جنوری (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1169ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق جبکہ 1206افراد زخمی ہو گئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1169ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 524افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق682معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ٹریفک حادثات میں 675ڈرائیورز،58کم عمرڈرائیورز، 402مسافراور137پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ185ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت191متاثرین کے ساتھ پہلے ، ملتان91حادثات میں 90متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد64حادثات میں 62متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1214متاثرین میں 996مرد اور218خواتین شامل ہیں ۔ ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1025موٹرسائیکل،79آٹورکشے،163کاریں،31وین،12مسافر بسیں،35ٹرک اور86دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔