پنجاب بھرمیں 1176ٹریفک حادثات ، 13افراد جاں بحق،1386زخمی ہوئے

4
Rescue 1122
Rescue 1122

لاہور۔22جون (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1176ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق جبکہ 1386زخمی ہوئے ۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 1176ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 643افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ743معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 741ڈرائیورز،66کم عمرڈرائیورز،510مسافراور148پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق222ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت260متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 86حادثات میں 108متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورملتان 82حادثات میں 85متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔