پنجاب بھرمیں 1207ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق1298زخمی ہوگئے

130
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

لاہور۔7جون (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1207ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 612افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔686معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 742ڈرائیوز،53کم عمرڈرائیور، 417مسافراور145پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ263ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت276متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد107حادثات میں 127متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ 68حادثات میں 67متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1304متاثرین میں 1084مرد اور220خواتین شامل ہیں حادثات کے بیشتر واقعات میں 1106موٹرسائیکلز،61آٹورکشے،105کاریں،219وین05مسافر بسیں،35ٹرک اور95دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔