پنجاب بھرمیں 1208ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق1302زخمی ہوئے،ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ

124
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

لاہور۔31جولائی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1208ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق1302زخمی ہوئے،ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1208ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 751افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔751معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 76فیصدموٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 727ڈرائیوز،50کم عمرڈرائیور، 426مسافراور157پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ295ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت315متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد91حادثات میں 97متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ ملتان62حادثات میں 65متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔