لاہور۔13جنوری (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1214ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 528افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔748معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے ۔ صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 695ڈرائیوز،41کم عمرڈرائیور، 451مسافراور152پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ245ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت270متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد94حادثات میں 94متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان74حادثات میں 65متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1298متاثرین میں 1027مرد اور271خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1050موٹرسائیکل،70آٹورکشے،131کاریں،37وین،15مسافر بسیں،27ٹرک اور94دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔