پنجاب بھرمیں 1215ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق ہوئے، ترجمان

57
rescue 1122

لاہور۔2فروری (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1215ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 616افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق785معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 75فیصدموٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ231ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت280متاثرین کے ساتھ پہلے ،گوجر انوالہ 83حادثات میں 89متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ ملتان76حادثات میں 80متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔