لاہور۔22دسمبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1218ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق اور1340زخمی ہوگئے،ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 1218ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 614افراد شدید زخمی ہوگئے
جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ726معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی جس سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا،ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 716ڈرائیورز،45کم عمرڈرائیورز، 471مسافراور161پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
ترجمان کے مطابق245ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت260متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد83حادثات میں 88متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورملتان64حادثات میں 65متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔