لاہور۔17جنوری (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1223ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 587افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق735معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 700ڈرائیوز،66کم عمرڈرائیور، 471مسافراور166پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ209ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت230متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد85حادثات میں 80متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان72حادثات میں 81متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1337متاثرین میں 1056مرد اور281خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1084موٹرسائیکل،70آٹورکشے،135کاریں،26وین،15مسافر بسیں،33ٹرک اور95دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔