لاہور۔30جون (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1223ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 689افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق756معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔۔ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 772ڈرائیوز،53کم عمرڈرائیور،535مسافراور146پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
212ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت266متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان85حادثات میں 94متاثرین کے ساتھ دوسر ے، فیصل آباد79 حادثات میں 101متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1455متاثرین میں 1169مرد اور286خواتین شامل ہیں ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1202موٹرسائیکل،69آٹورکشے،117کاریں،24وین،9مسافر بسیں،33ٹرک اور93دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔