لاہور۔13مارچ (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1228ٹریفک حادثات میں 17افراد جاں بحق اور1439زخمی ہوئے ۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1228ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 674افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 765معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو 1122 صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 782ڈرائیورز،70کم عمرڈرائیور، 500مسافراور174پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ترجمان کے مطابق265ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت318متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد92حادثات میں 112متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورملتان76حادثات میں 88متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572148