پنجاب بھرمیں 1247ٹریفک حادثات میں 07افراد جاں بحق، 1329زخمی ہو گئے

119
Rescue 1122 Faisalabad
Rescue 1122 Faisalabad

لاہور۔27اگست (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1247ٹریفک حادثات میں 07افراد جاں بحق اور 1329زخمی ہوئے، ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1247ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 550 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔779معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بر وقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 75 فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ302 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت310 متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد 85 حادثات میں81 متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ ملتان 83 حادثات میں 83 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبر پر رہا۔