پنجاب بھرمیں 1273ٹریفک حادثات، 08افراد جاں بحق ،1369زخمی ہوئے، ریسکیوترجمان

144
rescue 1122

لاہور۔8جون (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1273ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق اور1369زخمی ہوئے، ریسکیوترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1273ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 623افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ746معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ،

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 741ڈرائیورز،69کم عمرڈرائیور، 493مسافراور155پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ترجمان کیمطابق297ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت298متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد85حادثات میں 88متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور ملتان 77حادثات میں 77متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔