پنجاب بھرمیں 1292ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق، 1361زخمی

109
Chichawatni

لاہور۔21جنوری (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1292ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق جبکہ 1361زخمی ہوئے۔

ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1292ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 585افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق776معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ245ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت253متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد87حادثات میں 78متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ ملتان74حادثات میں 77متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔