پنجاب بھرمیں 1307ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق، 1418زخمی ہوگئے

111
rescue 1122

لاہور۔22اپریل (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1307ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 682افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔736معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

ان حادثات میں 75فیصد تعداد موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 675ڈرائیوز،49کم عمرڈرائیور، 66مسافراور185پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ275ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت301متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد 84حادثات میں 108متاثرین کے ساتھ دوسرے ، گوجرانوالہ78حادثات میں 87متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔