پنجاب بھرمیں 1308ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق، 1434زخمی

73
Rescue 1122
Rescue 1122

لاہور۔15جنوری (اے پی پی):گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1308ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق1434زخمی ہوئے۔ بدھ کو ترجمان ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ کے مطابق گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1308ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 620افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق814معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 784ڈرائیوز،55کم عمرڈرائیور، 512مسافراور151پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ269ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت274متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد93حادثات میں 112متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ70حادثات میں 71متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1447متاثرین میں 1198مرد اور249خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 213افراد کی اوسط عمر18سال سے کم818افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ416زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1193موٹرسائیکلز،84آٹورکشے،137کاریں،26وین،13مسافر بسیں،33ٹرک اور99دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔