لاہور۔25جون (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1319ٹریفک حادثات میں 17افراد جاں بحق اور1572زخمی ہوئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نےگز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1319ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 634افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ938معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 888ڈرائیورز،48کم عمرڈرائیور،551مسافراور150پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق262ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت349متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان 97حادثات میں 101متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورفیصل آباد 92حادثات میں 106متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔