لاہور۔9فروری (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1330ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق1496زخمی ہوئے ۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1330ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 610افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق886معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 832 ڈرائیوز،68کم عمرڈرائیور، 484مسافراور191پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ220ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت252متاثرین کے ساتھ پہلے،گوجرانوالہ 87حادثات میں 89متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد86حادثات میں 94متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1507متاثرین میں 1229مرد اور278خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 312افراد کی اوسط عمر18سال سے کم747افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ448زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔
ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1250 موٹرسائیکلز،80آٹورکشے،168کاریں،26وین،12مسافر بسیں،31ٹرک اور115 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔