پنجاب بھرمیں 1342ٹریفک حادثات، 21افراد جاں بحق،1561زخمی ہوگئے

29
پنجاب بھرمیں 1342ٹریفک حادثات، 21افراد جاں بحق،1561زخمی ہوگئے

لاہور۔4جولائی (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1342ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 651افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔تر جمان کے مطابق910معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 831ڈرائیوز،74کم عمرڈرائیور،560مسافراور191پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ244ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت301متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 87حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجرانوالہ 74حادثات میں 80متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان ٹریفک حادثات کے کل1582متاثرین میں 1270مرد اور312خواتین شامل ہیں۔ان حادثات میں 1258موٹرسائیکل،77آٹورکشے،143کاریں،33وین،13مسافر بسیں،44ٹرک اور112دیگر اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔