پنجاب بھرمیں 1356ٹریفک حادثات، 17افراد جاں بحق،1673زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو

18
پنجاب بھرمیں 1356ٹریفک حادثات، 17افراد جاں بحق،1673زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو

لاہور۔5جولائی (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1356ٹریفک حادثات میں 17افراد جاں بحق اور1673زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1356ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 737افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ936معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی،

ریسکیو 1122 صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 837ڈرائیورز،65کم عمر ڈرائیورز ، 694 مسافر اور 159 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے

،ترجمان کے مطابق253ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت289متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 101حادثات میں 129متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورملتان 75حادثات میں 97متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔