لاہور۔11نومبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1369ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق جبکہ 1470زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1369 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 647 افراد شدید زخمی ہوگئے،
جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔823 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بر وقت طبی امداد فراہم کی ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 74فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھا جائے۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ248 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں،جس میں صوبائی درالحکومت289 متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد 111حادثات میں 112متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ گوجرانوالہ68 حادثات میں 64 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبر پر رہا۔