پنجاب بھرمیں 1373ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق،1590زخمی

73
Rescue 1122
Rescue 1122

لاہور۔3فروری (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1373ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 11افراد جاں بحق اور 677افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق913معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 821ڈرائیوز،69کم عمرڈرائیور، 583مسافراور197پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔