پنجاب بھرمیں 1400ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق،1648زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو1122

50

لاہور۔12جون (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1400ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں8افراد جاں بحق جبکہ 731 شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق917معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 894ڈرائیوز

66کم عمرڈرائیور،593مسافراور169 راہگیر متاثر ہوئے۔اعدادو شمار کے مطابق 244ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم کو موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت296متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 88حادثات میں 97متاثرین کے ساتھ دوسر ے،گوجر انوالہ75حادثات میں 81متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1656متاثرین میں 1315مرد اور341خواتین شامل ہیں جبکہ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں موٹرسائیکلز،آٹورکشے،ٹرک اور دیگر اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔