پنجاب بھرمیں 1406 ٹریفک حادثات میں 18افراد جاں بحق1440زخمی

98
پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1270ٹریفک حادثات، 12افراد جاں بحق،1460زخمی ہوئے

لاہور۔21دسمبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1406 ٹریفک حادثات میں 18افراد جاں بحق1440زخمی ہوئے ،ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1406ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 609 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔831 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بر وقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 77 فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے

اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ262 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت264 متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد99 حادثات میں 99 متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 97حادثات میں 103متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔