پنجاب بھرمیں 1441ٹریفک حادثات، 12افراد جاں بحق ،1564زخمی ،ترجمان ریسکیو

102
Rescue 1122

لاہور۔7ستمبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1441ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق اور1564زخمی ہوئے،

ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 1441ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 688افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ876معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ،

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 853ڈرائیورز،66کم عمرڈرائیورز، 535مسافراور188پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے،

ترجمان کے مطابق283ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت321متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد120حادثات میں 123متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور گوجرانوالہ84حادثات میں 85متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔